Online Short Questions For Chapter 2 "9th Class Islamiat urdu mdeium ahadees "
Try The Short Questions For 9th Class Islamiat urdu mdeium ahadees
Islamiat (New Book) - 9th Class Islamiat urdu mdeium ahadees
Question # 1
وقت پر نماز کی اہمیت کے بارے میں کسی ایک آیت کا ترجمہ تحریر کریں-
-
Ans 1: فرض نماز کے لیے مقررہ وقت شرط ہے- نماز انسان کو وقت کی پابندی اور نظم و ضبط کا درس دیتی ہے- ارشاد باری تعالی ہے.
ترجمہ: بے شک نماز مومنوں پر مقررہ وقت پر فرض ہے-
نماز ادا کرنا اللہ رب العزت کی خوشنودی کا سبب ہے- اللہ تعالی نماز کی وجہ سے گناہوں کو معاف فرمادیتا ہے- نبی کریم ارشاد ہے
پانچ نمازوں کی مثال نہر کی طرح ہے جس کا پانی صاف ستھرا اور گہرا ہو، جو تم میں سے کسی کے گھر کے سامنے سے گرزتی ہو اور وہ اس میں ہر روز پانچ مرتبہ غسل کرتا ہو-کیا تم خیال کروگے کہ اس کے جسم پر کوئی میل باقی رہے گی. آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں- آپ خاتم النیبن نے ارشاد فرمایا.
پانچ نمازویں گناہوں کو اس طرح ختم کردیتی ہیں جیسے پانی میل کو ختم کردیتا ہے.
Question # 2
توحید کا معنی و مفہوم ، فرضیت و اہمیت بیان کریں-
-
Ans 1: توحید کے لغوی معنی یاک ماننا اور یکتا جاننا کے ہین- شریعت کی اصطلاح میں اللہ تعالی کو اس کی زات و صفات اور جملہ و کمالات میں یکتا اور بے مثل ماننا اور اس کے تقاضوں کے مطابق عمل کرنا توحید کہلاتا ہے- تمام کائنات اللہ تعالیٰ کی مخلوق
ہے اور اسی کے حکم کے مطابق چل رہی ہے- کائنات میں اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے- وہ تمام عیبوں سے پاک اور تمام کمالات کا مالک ہے. -وہ اکیلا ہی عبادت
کے لائق ہے - وہ اپنی زات و صفات اور افعال میں وحدہ لا شریک لہ ہے.
اسلامی عقائد میں سب سے پہلے عقیدہ توحید ہے- حضرت آدم علیہ السلام سے لے
کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک اس دنیا میں جتنے انبیاء کرام علیھم السلام
تشریف لائے- انہوں نے اللہ تعالیٰ کے وآحد یکتا ہونے کی تبلیغ کی- کوئی شخص
عقیدہ توحید کے بغیر اور اللہ تعالی کی وحدانیت کا اقرار کیے بغیر دائرہ اسلام میں
داخل نہیں ہوسکتا.
Question # 3
روزہ انسان کو پابندی وقت اور نظم و ضبط کا کس طرح دیتا ہے.
-
Ans 1: 1- مقررہ وقت پر سحری اور افطار انسان کو نظم و ضبط کی پابندی کا درس دیتی ہے.
2- روزے سے مسلمانوں میں تقویٰ و پرہیز کاری ، جسمانی وروحانی طہارت اور
ایثار و ہمدردی جیسی صفات پیدا ہوتی ہے. روزے کی حالت میں دوسروں کی بھوک
پیاس کا اندازہ ہوتا ہے اور ان کے ساتھ ہمدردی کے جذبات پیدا ہوتے ہیں-
3- روزے کی وجہ سے نیکی اور تقویٰ کی فضا پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے
مسلمانوں مین عبادت کا شوق بڑھ جاتا ہے اور روحانی تسکین حاصل ہوتی ہے.
Question # 4
فرشتوں پر ایمان کے دو اثرات تحریر کریں-
-
Ans 1: فرشتوں پر ایمان لانے سے انسانی زندگی پر بہت گہرا اثر مرتب ہوتا ہے- فرشتوں پر ایمان لانے سے انسان یہ یقین کرلیتا ہے کہ فرشتے اس کے تمام اعمال کو محفوظ کررہے ہیں اور ایک دن انسان نےاللہ تعالی کے سامنے ان اعمال کا جواب دینا ہے.
-
Ans 2: اسی طرح فرشتوں پر ایمان لانے سے انسان میں عزت نفس کا احساس پیدا ہوتا ہے کیونکہ اللہ تعالی نے فرشتوں سے حضرت آدم علیہ السلام کو سجدہ کروایا تھا.
Question # 5
قرآن و سنت کی روشنی میں نماز کی فرضیت بیان کریں-
-
Ans 1: نماز دین کا ستون ہے- نماز جنت کی کنجی ہے- نماز مومن کی معراج ہے- نماز مومن کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے - نماز قرب الہی کا بہترین زریعہ ہے - نماز اللہ تعالی کی رضا کا باعث ہے- نماز پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات کا زریعہ ہے- نماز
بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے نماز مومن اور کافر میں فرق کرتی ہے.
Question # 6
پانچ نمازیں ادا کرنے کے بارےمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین نے کون سی مثال دی ہے.
-
Ans 1: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین کا ارشاد ہے.
پانچ نمازوں کی مثال نہر کی طرح ہے - جس کا پانی صاف ستھرا اور گہرا ہو، جو تم مین سے کسی کے گھر کے سامنے سے گزرتی ہو اور وہ اس میں ہر روز پانچ مرتبہ غسل کرتا ہو.کیا تم خیال کروگے کہ اس کے جسم پر کوئی میل باقی رہے گی؟ صحابہ کرام نے عرض کی : نہیں-
آپ خاتم النبین نے ارشاد فرمایا.
پانچ نمازیں گناہوں کو اس طرح ختم کردیتی ہین جیسے پانی میل کو ختم کردیتا ہے.
(صحیح مسلم : (668)
Question # 7
الوہیت میں شرک سے کیا مرادہے.
-
Ans 1: اللہ تعالی کی زات کے علاوہ کسی اور کو عبادت کےلائق سمجھنا یا اللہ تعالی کے ساتھ کسی اور کو عبادت میں شریک کرنا الوہیت میں شرک کرنا ہے. اللہ تعالی کی عظمت کا تقاضا یہ ہے کہ صرف اسی کی عبادت کی جائے- اللہ تعالی نے قران مجید
مین ارشاد فرمایا ہے.
ترجمہ: کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو.
Question # 8
چار مشہور آسمانی کتابوں کے نام لکھیں
-
Ans 1: تورات ، حضرت موسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوئی.
زبور ، حضرت داؤد علیہ السلام پر نازل ہوئی.
انجیل ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر نازل ہوئی.
قرآن مجید ، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الببین پر نازل ہوا.
Question # 9
زات میں شرک سے کیا مراد ہے.
-
Ans 1: اس سے یہ مراد ہے کہ کسی کو اللہ تعالی کا ہمسر اور برابر سمجھنا اللہ تعالی کو کسی کی اولاد سمجھنا یا کسی کو اللہ تعالی کی اولاد سمجھنا ، یعنی اللہ تعالی کی زات کے سوا کسی اور کو ماننا یا کسی کو اللہ تعالی کی بیٹی یا بیٹا ماننا اللہ تعالی کی زات
مین شرک کہلاتا ہے- اللہ تعالی کا ارشاد ہے .
ترجمہ: نہ وہ کسی کا باپ ہے اور نہ وہ کسی کا بیٹا ہے.
Question # 10
نماز کی فضیلت کے بارے میں دو جملے تحریر کریں-
-
Ans 1: انفرادی نماز کے ساتھ ساتھ باجماعت نماز اداکرنے کی بہت فضیلت ہے - نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین نے ارشاد فرمایا.
باجماعت نماز اکیلے نماز سے ستائیس درجے افضل ہے. ( صحیح بخاری :645)
ایک اور مقام پر آپ خاتم النبین نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص نماز عشاء باجماعت
ادا کرتا ہے تو اس کو آدھی رات کے قیام کا ثواب ملتا ہے اور جو فجر جماعت کے ستھ ادا کرتا ے اس کو بقیہ آدھی رات کاثواب مل جاتا ہے.
Submit